• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی تو عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کرینگے، بلاول

مردان/اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی تو پاکستان کے عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کرینگے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے عوام خصوصاً غریب عوام کی خدمت کی ہے، ہر دور میں پیپلزپارٹی نے عوام کی نمائندگی کی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ان کے ووٹ کا حق دیا، پیپلز پارٹی نے نہ صرف روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا بلکہ اپنے دور میں اس پر عملدرآمد بھی کیا۔ جمعہ کو مردان میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو یہ یادلانا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے عوام خصوصاً غریب عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت بحال کی، خیبرپختونخوا کے عوام کو شناخت دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ملک اس وقت معاشی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اور اس وقت ملک میں تاریخی مہنگائی، غربت اور بیرزگاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید