• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تحصیل راولپنڈی کینٹ آفس فوارہ چوک رسائی شہریوں کیلئے محال

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے،خبر نگار خصوصی) نئی قائم ہونیوالی تحصیل راولپنڈی کینٹ کا دفتر اندرون شہر فوارہ چوک کی قدیمی عمارت میں ہی موجود رہنے سے کینٹ کے رہائشی رسائی کیلئے مشکلات سے دو چار ہو گئے۔ تنگ اور گنجان عمارت سکیورٹی حوالے سے بھی رسک بن گئی۔ شہریوں نے پشاور روڈ پیر ودھائی موڑ پر محکمہ ہائی وے پنجاب کی خالی عمارت میں تحصیل راولپنڈی کینٹ کے تمام دفاتر قائم کرنیکی اپیل کر دی۔ سماجی شخصیت میاں انجم حفیظ قریشی نے کہا کہ پٹواریوں کی ایک سے دوسری جگہ اور پھر تیسری جگہ منتقلی نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سائلین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ اُنہوں نے وزیراعلیٰ‘ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لینے کی اپیل کی۔
اسلام آباد سے مزید