کراچی (جنگ نیوز ) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی میچز میں بھارت کے مقابلے میں آسٹریلیا کا پلہ بھاری ہے ۔
اگرچہ بھارت کی ٹیم جاری ٹورنا منٹ میں نا قابل تسخیر رہی ہے مگر اس بات کا امکان ہے کہ آسٹریلیا 2003کے فائنل کا بھی اعادہ کر سکتی ہے جب اس نے 125؍رنز کے قابل ذکر مارجن سے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
دیکھنا یہ ہے اتوارکو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میںکونسی ٹیم تاریخ رقم کرتی ہےکیونکہ ٹورنامنٹ کے میزبان بھارت کی نظریں بارہ برس میں پہلی بار آئی سی سی عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ہیں اور تماشائیوں کا جم غفر اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے بے تاب ہے جس طرح انہوں نے 2011میں کیا تھا۔ آسٹریلیا ورلڈ کپ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیم ہے ۔
کینگروز اور بھارت ورلڈکپ میں 13بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 8 مرتبہ شکست بھارت کے حصے میں آئی ہے۔