اسلام آباد (ایوب ناصر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی مبصرین و میڈیا کیلئے عام انتخابات کے مشاہدہ کا طریقہ کار جاری کردیا۔
ای سی پی نے عام انتخابات کے مشاہدہ کے لئے 11 نکاتی طریقہ کار جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر، صوبائی الیکشن کمشنرز اور ڈی آر اوز ایکریڈیشن کارڈز جاری کرسکیں گے۔
میڈیا، این جی اوز اور مبصر اداروں کو انتخابی مشاہدہ کی اجازت ہوگی۔ مبصرین ایکریڈیشن کارڈز کی درخواست شیڈول جاری ہونے کے بعد دے سکیں گے۔
مبصرین کے اداروں کے سربراہان بیان حلفی جمع کرائیں گے۔ مبصرین کا مکمل بائیوڈیٹا، تصاویر، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیز دینا لازمی ہوں گی۔
مبصرین ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرائیں گے اور وہ انتخابی و سیکیورٹی عملے سے تعاون کے پابند ہوں گے۔