بیروت(اے ایف پی) لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی افواج نے جولائی 2006ء کی جنگ کے بعد پہلی بار نبطیہ کے اندرونی علاقے میں بمباری کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نےہفتہ کی صبح سویرے نبطیہ میں تول ۔ کفور روڈ پر واقع ایک ایلومینیم ورکس فیکٹری پر دو میزائل داغے جس سے اس کا تمام سامان جل گیا۔
حزب اللہ نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ اس کے ارکان نے جنوبی لبنان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ جس ڈرون کو مار گرایا گیا۔ وہ ہرمیز 450تھا اور اسے ایک’’ملٹی مشن جنگی ڈرون‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔
بیان میں اشارہ دیا گیا کہ ڈرون کا ملبہ شمالی اسرائیل میں الجلیل فنگر کے علاقے پر گرتا ہوا دیکھا گیا۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی دفاع نے لبنان سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو روک دیا جس نے اس سے تعلق رکھنے والے ڈرون کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ دفاعی نظام نے اسرائیلی علاقے میں گھسنے والے راکٹ کو ریکارڈ نہیں کیا۔
اسرائیلی توپ خانے نے راس الناقورہ اور اس کے اطراف و اکناف اور جبل البونہ کے مضافات میں بمباری کی، طیاروں نے رات کے وقت مجدل زون اور ناقورہ کے قصبوں کے مضافات میں گولہ باری کی۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق شمع، طیر حرفا، علما الشعب، عیتا الشعب، رامیا اور دیبل کے دیہاتوں پر پرتشدد توپ خانے سے بمباری کی گئی۔