اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی سفیر کے ہمراہ قونصل جنرل حسن نوریان کی بھی ملاقات ہوئی۔ آصف علی زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ اور دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا۔ ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔