جمرود(نمائندہ جنگ) ایران نے چار لاکھ پچاس ہزار غیر قانونی افغان مہاجرین کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے،اب یھی چالیس لاکھ غیرقانونی افغان مہاجرین ایران کے آٹھ شہروں میں مقیم ہیں۔ افغان نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ اب تک ایران نے تقریباً 450,000 افغان مہاجرین جو ایران میں غیر قانونی طور رہائش پذیر تھے واپس افغانستان بھیج دیئے ہیں ۔ادھر ایران نے کہا کہ اب بھی ان کے ملک میں چالیس لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین رہتے ہیں اور ان کے 92 فیصد غیر قانونی افغان مہاجرین آٹھ بڑے شہروں میں مقیم ہیں جن میں تہران، سیستان و بلوچستان، خراسان رضوی، قم، کرمان، یزد، فارس اور البرز شامل ہیں۔