پشاور ( وقائع نگار )پاک فوج کی جانب سے پشاور کے علاقہ حسن خیل سب ڈویژن میں نوجوانوں کو بااختیار کیلئے پاک فوج کے تعاون سے ڈیجیٹل سکلز سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا اس سنٹر کی بنیاد گورنمنٹ ہائی سکول شمشتو میں رکھی گئی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت دی جائیگی جس کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل ورک فورس بڑھانا ہے سنٹر میں اس وقت ساٹھ سے زیادہ طلباء مختلف کورسز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں سنٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گئی ہے اس سلسلے میں خواتین کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے فیز ٹو میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو توسیع دی جائیگی نوجوان بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی حسن خیل علاقے کے مشران بالخصوص نوجوانوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جوانوں کی علمی دنیا میں بھی کر رہی ہے جو بڑا اقدام ہے اور اس عمل سے یقینی طور پر ترقی اور خوشحالی آئیگی