پشاور ( وقائع نگار )پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(پیوٹا) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹر ادریس ایک فیل پراجیکٹ ثابت ہوا ہے کیونکہ انکی سربراہی میں جامعہ پشاور تعلیمی،انتظامی اور مالی بحرانوں کا شکار ہوئی اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آج بھی وی سی کے خلاف کلاس تھری و فور ملازمین سرپا احتجاج ہیں ان خیالات کا اظہار پیوٹا کے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں پیوٹا کابینہ نے واضح کیا کہ اگر اس بحرانی حالت میں حکومت غیر قانونی طریقے سے ڈاکٹر ادریس جیسے نا اہل کی مدت ملازمت میں ایک دن بھی توسیع کرتی ہے جسکی نہ کے پی یونیورسٹیز ایکٹ میں کوئی گنجائش ہے تاہم اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو پھر کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری گورنر،چیف سیکرٹری،صوبائی حکومت اور سیکرٹری ایچ ای ڈی پر عائد ہوگی