• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے پہلے نتائج طے کرنے ہیں تو انتخابات کا فائدہ نہیں، بلاول بھٹو

نوشہرہ (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے‘ اگر الیکشن سے پہلے نتائج طے کرنے ہیں تو پھر ایسےانتخابات کا کوئی فائدہ نہیں‘ ایک وزیراعظم بنے گا تو پھر دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنے شروع کر دے گا‘ہم عوام کا فیصلہ مانیں گے کسی اور کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں‘70، 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگوں سے مطالبہ ہے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں‘ بزرگ سیاست دان انتظامیہ کے زور پر الیکشن نہ لڑیں‘ان کیلئے لاہور میں جلسہ کروایا گیا‘ایک جیل میں ہیں تو دوسرے وہ ہیں جواب کہتے ہیں بات ہو گئی ہے، دو تہائی اکثریت ہماری ہے‘چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس 8 فروری کے الیکشن کو یقینی اور شفاف بنائیں‘اگر شفاف الیکشن نہیں ہوگا تو نقصان عوام کا ہو گا‘الیکشن کے بعد ہم وہ اونٹ ہوں گے جہاں یہ اونٹ بیٹھے گا وہاں حکومت ہوگی‘میاں صاحب کہتے ہیں بڑے بڑے لوگ سرمایہ کاری کریں گے تو سوال نہیں پوچھا جائے گا، میں سمجھتا ہوں بڑے بڑے لوگوں سے نہ پوچھنا مناسب طریقہ نہیں،بلدیاتی و ضمنی الیکشن میں ڈر کر بھاگنے والوں کو عوام ایسا جواب دیں گے کہ نسلوں تک یاد رہے گا۔ پیر کو یہاں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک جیل والے سے دوسرا کہتا ہے بات ہو گئی دوتہائی اکثریت ہماری ہو گی، یہ وہی لوگ ہیں جو پنجاب کے 20 ضمنی الیکشن میں کہتے تھے 15 سیٹیں جیب میں ہیں باقی تین سیٹوں پر مقابلہ ہوگا‘بہتر ہو گا الیکشن ہونے دیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

اہم خبریں سے مزید