کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت 2027 میں ورلڈ کپ10ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی تجویز دے رہا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ ڈال رہا ہے ۔ آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبے پر راضی نہیں ۔ بی سی سی آئی آئندہ اجلاس میں معاملہ اٹھائیگا۔ آئی سی سی دو سال قبل 2027 میں14 ٹیموں کے ورلڈ کپ کی تصدیق کرچکی ہے جبکہ اسی بنیاد پر نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دیے ہیں۔2027 ورلڈکپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ برطانوی اخبار کے مطابق 14 ٹیموں کا مطلب ہے کہ دو 7،7 ٹیموں کے گروپ ہوں گے ، ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔14 ٹیموں کی شمولیت سے میچز زیادہ ہوں گے جس پربھارتی براڈ کاسٹرز کو ڈر ہے کہ اس فارمیٹ کی وجہ سے بھارت جلد ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے اور ان کی ویورشپ میں کمی اور مالی نقصان ہوسکتا ہے۔