کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سیریز جمعرات سے شروع ہو گی۔ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے سیریز کیلئے سوریا کمار یادیو کو کپتان مقرر کیا ہے۔