کراچی ( اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماعمران اسماعیل نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی ،ابھی اتحاد کا کسی سے نہیں سوچا ہے،۔ہم انفرادی طور فی الحال الیکشن لڑیں گے،ہمارے ساتھ بہت سے لوگ حمایت کررہے ہیں ،چیئر مین پی ٹی آئی سے ہمیشہ سنا کہ کبھی زندگی میں فوج کے خلاف بات نہیں کرنی ،ہم نیا پاکستان بنا سکتے تھے،بہت سے وجوہات تھیں ہم نیا پاکستان نہیں بنا سکے،ان خیالات کا اظہارانہوں ن سندھ کے صدر محمود مولوی اور جنرل سیکرٹری علی جونیجو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔