• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں جاری اور مستقل تعیناتی یقینی بنائی جائے ،غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے بی ڈی اے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی ڈی اے ملازمین کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔ پارٹی کے ضلعی کونسلر حاجی عرض محمد مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی اے ملازمین عرصہ دراز سے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور احتجاج کے ذریعے حکمرانوں کو اپنے بنیادی مسائل کے حل کی طرف متوجہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر افسوس کہ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور غریب ملازمین کے مسائل کو سننے کی بجائے انہیں دیوار سے لگا رہی ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں بی ڈی اے کے 617 ملازمن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد بھی اقتصادی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ ملازمین کو مستقل کرانے کے اس مسئلہ کو گزشتہ صوبائی اسمبلی میں بھی اٹھایا گیا تھا اور ایک قرار داد کے ذریعے ان ملازمین کو مستقل کرانے کی سفارش بھی کی گئی تھی جس پر سابقہ حکومت نے عمل درآمد کرانے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جو کہ حکومت کی بد نیتی کو آشکار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی ملازمین کے ساتھ ہے ہم کبھی بھی محنت کشوں کو کبھی تنہا چھوڑیں گے ۔ انہوں نے حکومت اور چیئرمین بی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ ان ملازمین کے پانچ مہینوں سے بند تنخواہوں کو فوری طور پر جاری اوران کو مستقل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید