کراچی(نیوزڈیسک) جاپان کی ٹویوٹا موٹر نے منگل کو کہا کہ وہ ہندوستان میں تیسرا مینوفیکچرنگ پلانٹ پر تقریباً 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا کیونکہ وہ اپنی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مصروف ہے۔نیا پلانٹ، جو 2,000 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا اور سالانہ 100,000 یونٹس پیدا کرے گا، ٹویوٹا کی مجموعی صلاحیت کو 410,000 یونٹس سالانہ تک لے جائے گا۔