اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) پنجاب کےسینئر نائب صدر حنیف عباسی نے کہا ہےکہ راولپنڈی سے منتخب ہونے والا ایک بنی گالہ میں جا کر چھپ گیا تھا جبکہ دوسرا ایف سکس اور ایف سیون میں جاکر سوگیا تھا۔انہوں خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر انجمن تاجران بنی مارکیٹ کے عہدیداروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تاجروں نے حنیف عباسی کو بنی مارکیٹ کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔