• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش، امریکا نے تصدیق کردی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) امریکا نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے اس کی سر زمین پر سکھ رہنما گر پتونت سنگھ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔تا ہم یہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔ گر پتونت سنگھ پنن سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کےلیے تحریک پی ایف جے کے رہنما ہیں امریکا نے اس سازش پر بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔ فنایشل ٹائمز کے مطابق گر پتونت سنگھ پنن امریکی اور کینیڈین شہری ہیں ۔ وہ سکھ فار جٹس (ایس ایف جے ) کے کونسل رکن ہیں ۔ خالصتان تحریک کے حوالے سے یہ گروپ امریکا میں قائم ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ گر پتونت سنگھ پنن کے ممکنہ قتل کی سازش میں بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے ۔ آزاد خالصتان کے لیے منعقدہ ایک ریفرنڈم میں13لاکھ سکھوں نے ووٹ دیئے ۔

اہم خبریں سے مزید