وشاکا پٹنم (جنگ نیوز) کپتان سوریا کمار یادیو کے42گیند پر 80رنز کی بدولت نے بھارت نے پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو دو وکٹ سے ہرادیا، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹ پر 208رنز بنائے تھے،جوش انگلس 110اور اسٹیون اسمتھ 52رنز کے ساتھ نماں رہے۔ ہوم سائیڈ نے ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، 20ویں اوور میں تین گیندوں پر تین وکٹ گرے لیکن رنکو سنگھ نے آخری گیند پر چھکا لگا کر فتح اپنے نام کرلی۔