• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ پشاور مین شاہراہ پر غزہ فلسطین مارچ کا انعقاد کیا ،پیوٹا چوک سے مین یونیورسٹی گیٹ تک مارچ کیا گیا جس میں طلبہ وطالبات، اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے۔شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں وحماس کے مجاہدین کی جدوجہد اور تحریک مزاحمت کو سلام پیش کیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہو ئے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا ہر کارکن بیت المقدس کی آزادی کے لیثے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اسد علی قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید