کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس نے چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہزار گنجی بائی پاس پر ٹرک سے 40 ٹن چینی قبضے میں لے لی جس کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹم بلوچستان ڈاکٹر ندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں چینی افغانستان اسمگل کی جا رہی ہے جس پر انسپکٹر شبیر احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے پولیس کے تعاون سے ہزار گنجی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 800 بوری 40ٹن چینی جوایک ٹرک سے کنٹینر میں میں لوڈ کی جا رہی تھی قبضے میں لے لی ۔ذرائع نے بتایا کہ چینی کوئٹہ سے دالبندین کے راستہ افغانستان سمگل کی جارہی تھی جس کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔