• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کوئلے سے بجلی کی پیداوار ہم نے شروع کی، عہدے یا وزارت کا لالچ نہیں، نواز شریف

مری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی عہدے یاوزارت عظمیٰ کا لالچ نہیں ، اللہ سے ایک ہی دعا ہے کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدل دے،جس طرح اس ہنستے بستے ملک کو اجاڑا گیا اس سے ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اگر ہمارے دور میں ہونےوالی ترقی کی رفتار قائم رہتی تو ملک کا شمار اس وقت ترقی یافتہ ممالک کے صف میں ہوتا، تھر کوئلے سے بجلی کی پیداوار ہم نے شروع کی تھی ۔ جمعرات کو یہاںمسلم لیگ (ن) کی مقامی تنظیم سے ملاقات اور خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ میرا مری کے بھائیوں اور بزرگوں کے ساتھ دیرینہ رشتہ ہے جو دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے۔مری میرا دوسرا گھر ہے۔ میرے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے وقت اسلام آباد سے مری سب سے خوبصورت اور پاکستان کی پہلی ہائی وے تعمیر کی گئی۔ مری کا جو پرانا حسن لوٹانا اور یہاں ترقیاتی کام پھر ایک جذبے کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔ ہمارےسابق دور میں بھی بجلی کاایک ایک کارخانہ ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کیاگیا ۔ ہم نے بجلی کے سسٹم میں 15ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا۔ ہم نے تاخیر کا شکار نیلم جہلم منصوبہ مکمل کیا۔ سندھ میں کوئلہ کی کانوں کو استعمال کر کے بجلی کا خانہ لگایا۔

اہم خبریں سے مزید