نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلوں کے میدان میں سازش شروع کردی ۔ بھارت کے دو ٹاپ کھلاڑی سمیت ناگل اور ششی کمار مکنڈنے اگلے سال فروری میں ڈیوس کپ ورلڈگروپ پلے آف کیلئے پاکستان انے سے انکار کر دیا ہے انہوں نے اپنے اس فیصلے سے بھارتی ٹینس فیڈریشن کو اگاہ کرتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ورلڈ گروپ ون کے پلے آف ٹائی فروری میں اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ناگل گراس کورس کے پر کھیلنا نہیں چاہتے جبکہ ششی کمار نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے ۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ٹینس حکام اس فیصلے سے خوش نہیں ہے ان کا یہ خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینی چاہیے ۔ بھارتی ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کے کا کہنا ہے کھلاڑیوں کو قومی ڈیوٹی کی انجام دہی پر کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے ،البتہ کھلاڑی بیمار یا زخمی ہے تو وہ معذرت کر سکتا ہے اس کے علاوہ اس کے پاس چوائس نہیں ہونی چاہیے۔ ششی کمار نے بھارت کی نمائندگی سے پہلے بار انکار نہیں کیا ہے ۔ یاد رہے کہ بھارت سیکورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی پر اعتراض کرچکا ہے لیکن عالمی ڈیوس کپ فیڈریشن نے اعتراض مسترد کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹینس حکام اب بھی سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کے ٹائی کو منتقل کرانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت نے ڈیوس کپ کیلئے آخری بار 1964 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔