کراچی(ٹی وی رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش جاری ہے۔ پہلی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاراحمد کی سربراہی میں عمران خان سے تفتیش کی جبکہ پہلی ٹیم کی موجودگی میں دوسری ٹیم آئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آصف محمود نے کی۔