• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، افغانستان کے سفارتخانے کی مستقل بندش کا اعلان

نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) کابل میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے دو سال سے زیادہ عرصے بعد سابق حکومت کے نامزد افغان سفارت کاروں نے جمعے کو انڈیا میں افغانستان کے سفارت خانے کو ’مستقل بند‘ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق حکومت کے تعینات کردہ سفارتی اہلکاروں نے ایک خط میں سفارتخانے کی مستقل بندش کا اعلان کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت میں اب اشرف غنی دور حکومت کا کوئی سفارتکارانڈیا میں موجود نہیں۔ خط میں کہا گیا کہ ’سابق حکومت کے نامزد اہلکار تیسرے ممالک میں بحفاظت پہنچ گئے ہیں۔‘ مزید کہا گیا: ’انڈیا میں موجود صرف وہ لوگ ہیں جو طالبان کی نمائندگی کرنے والے سفارت کار ہیں۔‘ طالبان حکام کے پاس بیرون ملک تقریباً ایک درجن افغان سفارت خانوں کا مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید