پشاور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے دوران 9مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگانے کے مقدمے میں تاحال تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں جس پر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کے اعلی حکام سمیت متعلقہ تفتیشی افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ نمبر 221میں عبوری چالان جمع ہے لیکن تاحال مکمل چالان جمع نہیں کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل کرنے اور چالان جمع کرنے کیلئے کئی بار پولیس افسران کو مراسلے ارسال کیے گئے۔ تاہم ابھی تک مکمل چالان جمع نہیں کیا گیا۔