• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے عوام کا جینا محال، سیاستدان اقتدار کے پیچھے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

ااسلام آباد (جنگ نیوز) سابق سنیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہےکہ قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ اقتدار کیلئے نہیں لے رہا۔ اقتدار میں رہنا ہوتا تو سینٹ سے مستعفی نہ ہوتا، مجھے وزارت کی پیشکش کی گئی میں نے انکار کر دیا ۔میں سیاست عوامی فلاح و بہبود کیلئے کروں گا۔ ملک کو ہم نے اس دھانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے کہ اسکا موازنہ اب افغانستان کے ساتھ کیاجا رہا ہے ۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر دیا مگرسیاستدانوں کو اقتدار کی پڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 48 سہالہ چوہدریاں میں چوہدری کامران، چوہدری زمان کی رہائشگاہ پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری یعقوب، چوہدری قیصر ، حاجی ندیم ، چوہدری کامران ، چوہدری زمان ، چوہدری جاویدنائیک آف سہالہ ، چوہدری ساجد اور دیگر نے مصطفیٰ نواز کی حمایت کا اعلان کیا۔
اسلام آباد سے مزید