کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابی میدان میں اترنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ، ملک میں جمہوری عمل پروان چڑھ رہا ہے اور انتخابات جمہوریت کی مضبوطی میں اہم ہیں، عوام کی رائے ہی فیصلہ کن ہونی چاہئے،پاکستان اس وقت شدید مالی و سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ملک کی سیاسی قیادت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس ملک کی بقاء آئین کے دفاع اور پارلیمنٹ کی بالا دستی ہے اور تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ کے فورم پر موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے ، جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی غریبوں، مزدوں، کسانوں اور ہاریوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئی ،آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر کے اس روایت کو بر قرار رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔پارٹی کی صوبائی قیادت اور جیالے دن رات محنت کر رہے ہیں، پنڈال سج گیا ہے ، پورے بلوچستان میں کارکن پر جوش ہیں،بلاول بھٹو جلسے سے تاریخی خطاب کرینگے۔