• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست پر بنگلہ دیش میں جشن کی ویڈیوز وائرل، بھارتی میڈیا کا اظہار حیرت 

کراچی ( جنگ نیوز) بھارتی نیوز میڈیاورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست پر بنگلہ دیش میں ہونے والے بھرپورجشن کے وائرل ہونے والے ویڈیو کلپس پر حیرانی کا اظہار کر رہا ہے۔ 

بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی شکست پر بنگلہ دیش میں ہونےوالا جشن کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسے ملک میں بھارت مخالف جذبات میں بڑھنے کا مظہر ہے جسے آزادی حاصل کرنے میں بھارت نے مد د دی تھی۔

 19 نومبر کو جب بھارت آسٹریلیا سے میچ ہارا تو بھارت مخالف جشن کے کلپ بنگلہ دیش سے نکلے۔

اہم خبریں سے مزید