• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی وزیراعظم کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے موقف پر اصرار

میڈرڈ (اے ایف پی) اسپین کے وزیراعظم پیڈوسانچیز نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ اور دفاع کیا ہے۔ اسرائیل نے ہسپانوی وزیراعظم کے موقع پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جنہوں نے غزہ میں اسرائیلی ظلم و جبر کو انسانی مسئلہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے انسانیت کے حوالے سے سوال گزشتہ دنوں غزہ اور مصر کی سرحد پر رفاء کے دورے میں اٹھایا تھا۔ اس موقع پر بلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو بھی ان کے ساتھ تھے۔ سانچیز نے فلسطین میں شہریوں کے بلاامتیاز قتال کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ اسپین اور بلجیئم کے وزرائےاعظم نے حماس اور اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید