راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی آج اور کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں موجود ہونگے۔نظر ثانی شدہ روسٹر جار ی کردیا گیا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان دو دسمبر تک لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں موجود رہیں گے۔آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کے دوران لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں تین ڈویژن اور چھ سنگل بنچ کام کرینگے۔دیگر ججز میں جسٹس صداقت علی خان،جسٹس مرزا وقاص روف، جسٹس جواد حسن اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں کام کرینگے۔