• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں تھیلی سیمیامرض کی آگاہی کیلئے سیمینار و بلڈ کیمپ

پشاور( وقائع نگار )پشاور کے مقامی کالج میں حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرتھیلی سیمیاہسپتال کی جانب سے آگاہی کیلئے سیمینار و بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر کشمالہ شاہ کے طبی معائنہ کے بعد تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا کے 1478 مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے 123 رضاکار طلباء نے خون عطیہ کیا۔ سیمینار میں پرنسپل پروفیسر شجاعت علی خان ،انچارج ایچ ایم کلوز بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے ڈاکٹر ظاہر شاہ محمد زئی کے علاوہ طلباء وطالبات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عتیق الرحمان اورابرار اللہ جان نے کہا کہ ان کا ادارہ 2006سے نہ صرف تھیلیسمیاوہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں کو انتقال خون کی فراہمی کے علاوہ دیگر سروسزمفت فراہم کررہا ہے بلکہ تھیلی سیمیامرض سے بچاؤاور اسکی روک تھام سے متعلق آگاہی بھی پیداکررہا ہے ۔طلباء سمیت دیگرمکاتب فکرکے لوگوں کی مدد سے ہی تھیلی سیمیاودیگرامراض خون میں مبتلا مریضوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹرشجاعت علی خان کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی جبکہ اساتذہ وطلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔بانی چیئرمین اعجاز علی خان نے کہاکہ شادی سے قبل تھیلی سیمیاٹیسٹ و سکریننگ سے اس مرض کو مزید پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے ۔تمام خون عطیہ کرنے والے طلباء کو اسٹیٹ آف دی آرٹ مشین کے ذریعے کی جانے والی بلڈ اسکریننگ کی مفت رپورٹس بھی فراہم کی جائیگی ۔
پشاور سے مزید