لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دعوت پر چینی صوبے جیانگ سو کی پولیس کا وفد پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گیا و پولیس کے ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی ، مسٹر تین یونگ شنگ کی قیادت میں جیانگ سو پولیس کے مختلف عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ چینی پولیس افسروں کو روایتی ثقافتی پگڑیاں پہنائیں گئی پنجاب اور جیانگ سو پولیس حکام کے درمیان سکیورٹی و سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا، ٹریننگ، سکیورٹی و ٹیکنکل امور میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انوسٹی گیشن، آپریشنز، آئی ٹی امور میں ٹریننگ، جدید اسلحہ اور لاجسٹکس کے لئے چینی تعاون کے خواہاں ہیں ۔ مزید برآں وفاقی وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر پال بھٹی کی قیادت میں مسیحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی سے ملاقات کی ۔ مسیحی وفد میں ندیم ڈینئیل، جراڈ بھٹی ، کامران اعجاز اور عظیم بھٹی سمیت دیگر شخصیات شامل تھے ۔