• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال لاڑکانہ چھوڑیں، کراچی سے جیت کر دکھائیں، ڈپٹی میئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کمال لاڑکانہ چھوڑیں پہلے کراچی سے جیت کر دکھائیں، چلے ہوئے کارتوسوں کو جمع کرکے بیوقوف بنا نے والوں کو کراچی کے لوگ پہچان چکے ہیں،اس بار بھی مصطفی کمال ملیر کے کسی بھی حلقے میں آئیں ضمانت ضبط ہوجائے گی جنہیں ان کی پارٹی کے دھڑے ہی قبول نہ کرتے ہوں وہ لاڑکانہ میں کیا کریں گے، مصطفی کمال صاحب اب کراچی کی میئر اور ڈپٹی میئر شپ پیپلزپارٹی کے پاس ہے، وہ دن گئے جب آپ مشرف کے سائے تلے دھمکیاں دیتے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید