کراچی (ٹی وی رپورٹ)بنوں خودکش حملے میں افغان حملہ آور ملوث اس حوالے سے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاربریگیڈیئر(ر) راشد ولی نے کہا ہے کہ ہماری فوج اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں حالت جنگ میں ہیں،ایک رکشہ بردارجس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا، اسکے پاس سے افغان دستاویزات ملی ہیں،تجزیہ کاربریگیڈیئر(ر) راشد ولی نے کہا کہ ہماری جو افواج ہے، قانون نافذ کرنے والے جو ادارے ہیں، یہ مکمل حالت جنگ میں ہیں آج دہشت گردوں کے خلاف اور کل بھی یہ بکہ خیل کے علاقے میں یہ جو موٹر سائیکل بردار ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑایااور اس کے بعد ادھر ایک آپریشن ہوا، جہاں 8دہشتگرد تھے ، حافظ گل بہادرگروپ کے تھے ، جہنم واصل کیا گیا ہے ، اور آپ نے یہ دیکھا ہے کہ ایک رکشہ بردارجس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا، اسکے پاس جو افغان دستاویزات ملی ہیں وہ کلکرا کی تھیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انکو حکومت نے ایک شہری کو اجازت کیسے دے دی۔