• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کی چیف جسٹس سے ایگزیکٹو کمیٹی احکامات کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کی مداخلت روکنے کی استدعا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے احکامات کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مختلف مقدمات میں بغیر دائرہ کار کے مداخلت کا عمل روکنے کیلئے مناسب حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ، کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید ایڈوکیٹ نے ایک بیان کے ذریعے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے پاس اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل یا اسکی ایگزیکٹو کمیٹی کے دفاتر میں منظور کئے گئے کسی بھی حکم کو کالعدم قرار دینے کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اس کیلئے مناسب فورم اسلام آباد ہی کی عدالتیں ہیں، لہٰذاپختونخوا، پنجاب ، بلوچستان یا سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی حکم غیر موجود اور قانون کی نظر میں کالعدم ہوگا ،سندھ ہائیکورٹ کو اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے دفتر میں طے کردہ معاملات پر پسندیدہ افراد کو خوش کرنے کیلئے حکم امتناع جاری نہیں کرنا چاہئےیہ عمل اسلام آباد میں دفتر رکھنے والے ایک قانونی ادارے کے کام میں بے جا مداخلت کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید