• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی،چوری کی متعددوارداتیں،شہری لاکھوں روپے، سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کا سونا موٹر سائیکلیں موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک کے علاقے ایم ڈی اے چوک پر دو ڈاکوؤں نے عدیل سے چار لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکوں نے یونس سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں ملزمان نے اعظم کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لیے پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عامر کے گھر سے سات لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فلک شیر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شفیق کے رقبے سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ گلگشت کے علاقوں سے خرم۔ جاوید۔ طاہر اور اشفاق کوتوالی کے علاقے سے حماد ستیل ماڑی کے علاقے سے شوکت اور نیو ملتان کے علاقے سے اشفاق کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
ملتان سے مزید