• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

250 لٹر ملاوٹی دودھ، 35لٹرزائدالمیعاد مشروبات تلف،جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں، 250 لٹر ملاوٹی دودھ، 35 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات تلف، ملک شاپس، کریانہ سٹورز، پاپڑ فیکٹریز، پکوان سنٹرز کو خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکیے گئے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں سورج میانی روڈ پر 2 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 15، 15 ہزار روپے، خانیوال میں زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس بیچنے پر 2 سپر سٹورز کو 20، 20 ہزار روپے ، وہاڑی میں پکوان سنٹرز سمیت 5 فوڈ پوائنٹس کو 25 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔
ملتان سے مزید