ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاشعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ انڈسٹریل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایگریکلچرل انجینئرنگ کے متعلقہ انڈسٹریز کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز، ملکی و غیر ملکی اداروں میں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیاض احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایمری ملتان انجینئر شہزاد احمد،ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان سہیل علی نقوی، کیپٹن شاہد رحیم ، ظہور احمد ، نعیم احمد ،انجینئر ملک ممتاز حسین شجرہ، محمد آصف شاہ، اویس الحسن، ڈاکٹر وقار غوث قریشی ، علی امام قریشی اور محمد الیاس نے خطاب کیا ،اجلاس میں یہ طے پایا کہ شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ کے لیے ایک انڈورومنٹ فنڈ کیمپ کیا جائے گا،اجلاس میں طلبہ کی کمیونیکیشن سکلز اور ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور انٹرپرینیور شپ کے کورسز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔