پشاور( جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے میر امان خان اور ملک عمران کو پارٹی کی صوبائی کابینہ کیلئے جائنٹ سیکرٹریز نامزد کردیا۔ دونوں رہنماؤں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر پارٹی کی مزید فعالیت اور ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کارلاکراپنااہم اور کلیدی کردار ادا کرے ۔