• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ طاہر پلازہ کیس، فیصل عرف ماما کی 7 سال بعد ضمانت منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ طاہر پلازہ کیس میں قید فیصل عرف ماما کی 7 سال بعد ضمانت منظور کرلی، درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ ملزم فیصل عرف ماما 2016 سے جیل میں ہے۔ ملزم کی سانحہ طاہر پلازہ میں 2021 میں گرفتاری ظاہر کی گئی ہے، ملزم کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، پراسیکیوشن صرف کیس کو طول دے رہی ہے، عدالت نے ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔