لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس افسروں کے وفد نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) ہیڈ کوارٹرز پنجاب کا دورہ کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب وسیم احمد خان نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب سے دہشت گردوں ، فرقہ واریت اور انکے سہولت کاروں کے قلع قمع کا مشن سر انجام دے رہی ہے ،مزید برآںچینی پولیس افسروں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بھی دوہ کیا۔