• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات گئے رضویہ وحیدآباد میں ڈاکو گھر میں گھس گئے، فائرنگ سے خاتون زخمی، دو گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رات گئے رضویہ وحید آباد محمدی مسجد کے قریب گھر میں ڈکیت گھس گئے،ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے خاتون کوزخمی کر دیا،اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان میں نواب اور عابد شامل ہیں۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ 3 مسلح ملزمان علی بستی پیتل گلی میں ایک دکان میں واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔اطلاع پر رضویہ سوسائٹی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے وحید آباد نزد محمدی مسجد کے ایک گھر میں گھس گئے تھے جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔

ملک بھر سے سے مزید