کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی میں موجودہ حکمران گروپ بزنس مین پینل ملک کی معاشی صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور اس کے حل کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے،فیڈریشن میں بزنس مین پینل(بی ایم پی)30 دسمبر2023کو ہونے والے انتخابات میں نامزد صدر محمد علی شیخ اور سینئر نائب صدر کے امیدوار حاجی غنی عثمان نے اپنے مخالف گروپ یو بی جی کے دونوں بڑے امیدواروں کو معاشی میدان ڈیبٹ (مکالمے ) کا چیلنج کر دیا۔اس ضمن میں بی ایم پی کے صدارتی امیدوا محمد علی شیخ کا کہنا ہے کہ فیڈریشن چیمبر میں موجودہ حکمران جماعت بزنس مین پینل ملک کی معاشی صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور اس کے حل کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر منتخب ہوکر کر تاجر برادری کی مضبوط آواز بنیں گے۔