• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی کام نہ آیا، لاہور میں اسموگ کا راج برقرار

لاہور(نمائندہ جنگ)اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی کام نہ آیا، صوبائی دارالحکومت لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی۔فضائی آلودگی سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، شہر کا ہر منظر دھندلا گیا۔منگل کے روز بھی فضائی آلودگی میں لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر رہا، لاہور میں اے کیو آئی 280اور کراچی میں 261ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش برسانے کے لئے ورکنگ شروع کرتے ہوئے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ادھر سموگ سے دمے اور کھا نسی کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ چند دنوں کے دوران سموگ سے متاثرہ ہزاروں افراد نے علاج معالجے کیلئے ہسپتالوں کا رخ کیا۔طبی ماہرین نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید