اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کو ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔دوران سماعت متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ شیریں مزاری کو گرفتار نہ کیا جائے۔