• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے کہا ہم کرکٹرز ہیں تو انہوں نے ڈیمانڈ اور بڑھا دی، صہیب مقصود

کراچی(ٹی وی رپورٹ) صہیب مقصود کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پولیس والوں سے کہا ہم کر کٹرز ہیں ہم میچ کھیل کر آرہے ہیں تو یہ سن کر انھوں نے اپنی ڈیمانڈ اور بڑھا دی،میرا ٹوئٹ کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ اگر وہ ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں تو عام لوگوں کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے؟ ہمارا کل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کاآخری میچ تھا کراچی میں جس میں ہماری ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی ، تو میں اور عامر یا مین واپس ملتان آرہے تھے تقریباً 12بجے کا ٹائم تھا ہم نے ٹول پلازہ کراس کیا جہاں پر سنسان جگہ پر ایک چوکی بنی تھی وہاں کے 2پولیس والوں نے ہمیں روکا نہیں بلکہ ہماری گا ڑی کے سامنے آکر کھڑے ہو گئے، انھوں نے ہماری گا ڑی کے کاغذات چیک کیے، انھوں نے کہا کہ آپ کی گا ڑی کی لائٹس ہائی بیم میں کیوں چل رہی ہے ، جس پر میں نے انھیں کہا کہ سنسان روڈ کی وجہ سے چل رہی ہے اور آپ ٹر یفک پولیس نہیں جو پوچھ رہے ہیں تو پولیس نے کہا کہ آپ کو پتا ہے اس چیز کا 1لاکھ روپے جرمانہ ہے، جس پر میں نے انھیں کہا کہ میں بھی پڑھا لکھا ہوں اس کا ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید