• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں 2افرادجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ۔جہاں متوفی کی شناخت 60سالہ ممتاز ولد محرم علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ادہرپورٹ قاسم فلور ملز میں بوریاں گرنے سے مزدور دب کر جاں بحق ہوگیا۔لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔جہاں متوفی کی شناخت 53سالہ شیر محمد ولدرئیس نور کے نام سے ہوئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید