• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے سے انکار

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے نگراں پنجاب حکومت کی 875 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ سے حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا‘پنجاب کی 876 نئی اسکیموں میں سے صرف ایک کو منظوری مل سکی، قبرستان کے حوالے سے بھجوائی گئی واحد اسکیم کی منظوری دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے صرف نئے قبرستان کی دس ملین روپے کی اسکیم کی اجازت دی۔

اہم خبریں سے مزید