ملاگا (اے ایف پی) گوگل نے گزشتہ روز یورپ میں اپنا سب سے بڑا سائبر سکیورٹی سینٹر کھولا،اس نے خبردار کیا کہ سائبر حملے تیزی سے عام ہوتے جا رہے ہیں اور سیاسی نظام کو درہم برہم کرنے کا خطرہ ہے۔سلیکون ویلی فرم نے کہا کہ اس نے جنوبی ہسپانوی شہر ملاگا میں نیا مرکز پالیسی سازوں کے ساتھ ایک سال کی بات چیت کے بعد کھولا ہے۔یورپی یونین اور گوگل دونوں نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ نے ظاہر کیا کہ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سائبر ٹولز کس طرح استعمال کیے جا سکتے ہیں۔گوگل کے عالمی امور کے سربراہ کینٹ واکر نے بتایا کہ سائبر حملوں میں گزشتہ سال 38 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ مزید جارحانہ ہوتے جا رہے ہیں۔