• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کا التوا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ،پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید اورلاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ الیکشن کا التوا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔عوام8 فروری کو پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں ، اب عوام جس کو بھی ووٹ دیں گے، حکومت بنانا اسکا حق ہے ۔ پیپلز پارٹی کے ووٹ اور سیٹیں سال بسال بڑھتی جا رہی ہیں۔